🔰فوج اور آئي آر جی سی کے کمانڈرز انچیف کو میڈل آف فتح عطا کیا گیا
➖اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز ایک تقریب میں ملک کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئي آر جی سی) کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کو میڈل آف فتح عطا کیا۔
➖فوج اور سپاہ کے سربراہان کو یہ میڈل، مسلح افواج کی دفاعی اور جنگي صلاحیتوں اور ڈیٹرنس پاور کو بہتر بنانے میں ان کی کارکردگي کے سبب عطا کیا گيا ہے۔
➖میڈل آف فتح، اسلام کے مجاہدین کے فاتحانہ آپریشنز اور ان آپریشنز کے فاتحین کی علامت کے طور پر منتخب کیا گيا ہے۔
➖اس میڈل کو کھجور کے درخت کے تین پتوں، خرمشہر کی مسجد جامع اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کی علامتوں سے تیار کیا گيا ہے۔
🌐
urdu.khamenei.ir🔻Follow us on other channels:
khamenei.ir |
Instagram |
Facebook |
YouTube |
Twitter |