صدر الدین محمد بن ابراہیم قوام شیرازی معروف بہ مُلاصَدرا و صدرالمتألہین (وفات 1045ھ ق)،گیارویں صدی ہجری کے معروف ایرانی شیعہ فلاسفر ہیں و فلسفی مکتب حکمت متعالیہ کے بانی ہیں۔
ملا صدرا نے اپنے فلسفہ میں علوم نقلی اور عقلی کے علاوہ علوم کشف وشہود کو بھی بنیاد بنایا۔ ملا صدرا نے اپنے فلسفی مکتب فکر کو اپنی معروف کتاب الحکمۃ المتعالیۃ فی الاسفار العقلیۃ الاربعۃ میں بیان کیا ہے۔ حکمت متعالیہ یعنی ایسی حکمت و علم اور فلسفہ جس کی بنیاد حکمت الہی کے خزانوں پر رکھی گئی ہو جو عقل کی رسائی سے بالاتر ہیں۔
📍Mollasadra historical house, Kahak 🇮🇷
@hojajiartskargil