دینی شعوررکھنے والے کتنے ہیں اور دینی خدمات سے وابستہ معتبرلوگ کس حدتک؟ اگرکچھ متعبرلوگ قریب ہیں تو ان سے معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ اس کی نوعیت کیا ہے؟ اور وہ کیوں قریب ہیں؟ ایسا تونہیں کہ کسی غلط فہمی، معلومات کی کمی یا کسی مصلحتِ مزعومہ کے تحت وہ قریب دکھائی دے رہے ہوں؟ حاصل یہ ہے کہ ان تمام باتوں کی تحقیق کے بعد اگر اطمینان ہوجائے ،تبھی دینی معاملے میں اس کی باتیں قابل اعبار اور لائق عمل ٹھہریں گی، ورنہ اس سے دور رہنے ہی میں ایمان کی سلامتی ہے،مشہور تابعی محمد بن سیرین کا مقولہ:’’ان ھذاالعلم دین فانظرواعمن تأخذون دینکم‘‘ یعنی دین کی باتوں کو سننے اور سیکھنے کے لیے ضروری ہے ہیکہ خوب غور کرلو کہ کیسے لوگوں سے علم حاصل کررہے ہو اور دین سیکھ رہے ہو۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عنایت فرمائے۔(آمین)
زین الاسلام قاسمی الٰہ آبادی۔۔۔نائب مفتی:دارالافتاء دارالعلوم،دیوبند۔۔۔۲۰؍۳؍۱۴۳۲ھ= ۲۴؍۲؍۲۰۱۱ء
زین الاسلام قاسمی الٰہ آبادی۔۔۔نائب مفتی:دارالافتاء دارالعلوم،دیوبند۔۔۔۲۰؍۳؍۱۴۳۲ھ= ۲۴؍۲؍۲۰۱۱ء