•••💝 بھولی بسری سنتیں : (23) 💝•••
🔅ظہر کی پہلی رکعت کے قیام کو لمبا کرنا🍁 ربیعہ نے کہا : قزعہ نے مجھے حدیث سنائی ، کہا : میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی خـدمت میں حاضر ہوا ، ان کے پاس ( استفادے کے لیے ) کثرت سے لوگ موجود تھے ۔ جب یہ لوگ ان سے ( رخصت ہو کر ) منتشر ہو گئے تو میں نے عرض کی : میں آپ سے ان چیزوں کے بارے میں سوال نہیں کروں گا جن کے بارے میں لوگ آپ سے سوال کر رہے تھے ۔
🍃 میں نے کہا : میں آپ سے رسول اللہﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا : اس سوال میں تیرے لیے بھلائی نہیں ہے ( کیونکہ تم نماز پڑھانے والے حکمرانوں کے پیچھے ایسی نماز نہیں پڑھ سکو گے ) انہوں نے ان کے سامنے دوبارہ اپنا مسئلہ پیش کیا تو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا :
⭕ ظہر کی نماز کھڑی کی جاتی اور ہم میں سے کوئی بقیع کی طرف جاتا ، اپنی ضرورت پوری کرتا ، پھر اپنے گھر آ کر وضو کرتا ، اس کے بعد واپس مسجد میں آتا تو رســول اللہﷺ ابھی پہلی رکعت میں ہوتے تھے۔
📓【صحیح مسلم : 1021 】
🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹📎Join us on Telegram
☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈