☘دعوتِ قرآن و حدیث☘


Гео и язык канала: не указан, не указан
Категория: не указана



Гео и язык канала
не указан, не указан
Категория
не указана
Статистика
Фильтр публикаций


☝️📖یاد رکھیں!...

📚🖋️دین قیامت تک کیلئے مکمل فرمادیا گیا ہے۔۔۔

📗✨اب صرف عمل و اطاعت ہوگی بس۔۔۔۔۔

💥👈اب جس نے بھی اس دین کے احکامات و معاملات میں اپنی من مانی کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔

⛔یا اپنی مرضی کی عبادت کی ۔۔۔۔۔

🔵وہ سب رد کردی جائے گی۔۔۔

🕯️لہذا بہت احتیاط کیجئے

ایک ایک نیکی کو سنبھال لیجئے۔۔۔

☝️بدعات سے خود بھی بچیں
اور دوسروں کو بھی اس آگ سے بچائیں

#بدعات_شعبان


🔖 ماہ رمضـان اور اصـلاح نفــس

✍️ حافظ ابن حجر العسقلاني رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
مسلمانــوں کا یہ طریقہ رہا ہے کہ جب شعبـان کا مہینہ شروع ہوتـا تو مصاحـف پر جھک جاتے اور زکـوۃ ادا کر دیتـے.
.................................

كان المسلمون إذا دخل شعبان أكبوا على المصاحف وأخرجوا الزكاة .

📚 [ فتح الباري : ٣١۰/٣ ]
#شعبان_میں_کرنےوالےکام #رمضان_المبارک


🌸اللہ کا مہمـــــان🌸

💜💠💜💠💜💠💜

📆رمضان ایک ٹریننگ کا پورا مہینہ ہے۔اس میں جتنی محنت آپ خود کو بدلنے کیلئے کریں گے پورا سال آپکے کام آئے گی۔
💦اسلئے اس مہینے میں گناہوں سے توبہ کریں۔اللہ کے راستے کی طرف فریش اسٹارٹ لیں۔

🚫رمضان میں ہم سحری سے افطار تک اپنی حلال خواہشوں یعنی کھانا،پینا،ہمبستری سے خود کو روکتے ہیں۔
✴️اور پھر باقی کے سال ناجائز خواہشات کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے۔یہی سیلف کنٹرول ہم نے رمضان میں سیکھنا ہے۔

🎯روزے کا اصل مقصد تقوی ہے۔
اللہ کا خوف اور اللہ کا ڈر اپنے اندر پیدا کرنا۔
👈🏻👈🏻پورے روزے ختم ہونے کے بعد اگر آپ میں اللہ کا ڈر نہ آیا تو رمضان میں ہم نے کوئی فائدہ نہیں کمایا۔

❇️روزہ ایک خالص اور pure عبادت ہے۔صرف اللہ کا ڈر آپکو روکتا ہے ورنہ انسان سے تو چھپ کر ہم کھا پی بھی سکتے ہیں۔
❣️صرف اللہ کیلئے کنٹرول کرنا کتنا خوبصورت احساس ہے۔

🛑روزہ فرض ہے۔آپکے ایمان کا ایک ستون ہے۔ اگر آپ روزے نہیں رکھتے تو اپنے دین کا ایک ستون گرا دیتے ہیں۔

🌧️رمضان کے روزے تمام گناہوں کو معاف کروانے کا ذریعہ ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ایمان اور اللہ سے اجر کی نیت سے روزے رکھیں۔
❣️صرف ایک ڈیوٹی اور لگابندھا کام سمجھ کر نہیں بلکہ اللہ کی خوشی کیلئے روزے رکھیں۔

🛣️رمضان میں نیکی کرنا تو اللہ تعالی خود آسان کر دیتے ہیں۔شیطانوں کو بند کرکے۔جہنم کے دروازے بند کرکے۔
🕯️نیکی کا ایک ماحول بن جاتا ہے تو آپکے لئے بھی آسان ہوگا۔اسکو گنوائیے گا نہیں۔

🤲🏻رمضان میں آسمان کے دروازے دعاؤں کی قبولیت کیلئےکھل جاتے ہیں۔موقع سے فائدہ اٹھائیں اور خوب مانگئے۔

💎روزہ اور قرآن اللہ کے حضور آپکے سفارشی ہیں۔آج ہی ان سے پکی دوستی کر لیجئے۔

🚨یاد رکھئے جیسا آپ روزہ رکھیں گے ویسا اجر ہوگا۔ روزہ رکھ کر خود کو غیبت،گالی سے روکنے والے کا اجر اور زبان کی حفاظت نہ کرنے والے کا اجر برابر نہیں ہو سکتا۔اپنے روزے کو بہترین بنائیں۔

💝روزے کا exact اجر اللہ نے بتایا نہیں بلکہ سرپرائز ہے۔اور روزے دار کے منہ کی بدبو بھی اللہ کیلئے مشک کی خوشبو جیسی ہے۔

🎉ایک افطار کے وقت کی خوشی اور ایک جب روزے کا سرپرائز اجر ملے گا وہ خوشی۔
روزے دار کی تو خوشی ڈبل ہے۔

🚪روزے رکھنے والوں کیلئے جنت میں داخل ہونے کیلئے ایک وی آئی پی خصوصی دروازہ ہے۔جس سے وہ عزت سے داخل ہوں گے۔
💧اس ماہ کی ہر رات اللہ تعالی انسانوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں۔
🔸🔸🔸🟣🟣🔸🔸🔸

📌کرنے کے کام

🟤اس تیس دن کے مہمان کی خوب قدر کریئے گا۔ابھی سے رمضان کی تیاری شروع کردیں۔

🟠ابھی سے توبہ شروع کیجئے تاکہ خود کو گناہوں سے بوجھ ہلکا کرلیں۔رمضان میں نیکیوں کی دوڑ لگا سکیں۔بوجھ اٹھاکر نیکیوں کی دوڑ لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔

🟡اپنی صحت اور ایمان دونوں کا خیال رکھنا اور فکر کرنا ابھی سے شروع کردیں کیونکہ روح یا جسم بیمار ہوا تو ہم ٹھیک سے کمائی نہیں کر پائیں گے۔

🌙چاند دیکھنے کی دعا یاد کرلیں تاکہ رمضان کا چاند دیکھ کر یہ سنت آسانی سے پوری ہوجائے۔
#شعبان_میں_کرنےوالےکام #رمضان_المبارک
🟢🌸🟢🌸🟢🌸🟢


♥️ رمضان سے پہلے ہی سدھرنا

✍🏻 امام عمرو بن قيس رحمه الله کا معمول تھا :
جونہی ماہ شعبان شروع ہوتا تو اپنا کاروبار بند کر کے تلاوت قرآن کے لئے فارغ ہو جاتے اورفرمایا کرتے تھےخوش قسمت ہے وہ شخص جس نے اپنے آپ کو رمضان سے پہلے سدھار لیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
كان عمرو بن قيس رحمه الله إذا دخل شعبان : أغلق تجارته وتفرغ لقراءة القرآن وكان يقول: طوبى لمن أصلح نفسه قبل رمضان".

📚 [لطائف المعارف:١٣٨]
#شعبان_میں_کرنےوالےکام #رمضان_المبارک


”شعبـــــان میں رمضان کی تیاری”

🍃حافظ ابن رجب نے اللطائف میں فرمایا:
جب شعبان داخل ( شروع) ہو جاتا تو عمرو بن قيس اپنی تجارت بند کر دیتے
اور قرآن کی قراءت کے لئے خود کو فارغ کر لیتے،
اور کہا کرتے تھے:
“خوشخبری ہے اس کے لئے جس نے رمضان سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کر لی”۔

🍃 غور و فکر کے نکــــــات

کیسے باعمل لوگ تھے وہ!
آج ہم کیا کرتے ہیں؟❓
ہماری تیاری کیسی ہوتی ہے؟
عمومی طور پر تاجر حضرات مزید مصروف ہو جاتے ہیں کہ رمضان اور عید کی وجہ سے یہ کاروبار کا سیزن ہے
📌 رمضان کے دوران عید collection لانچ ہوتی ہے اور اکثریت اسے پہلے خریدنے کی دوڑ میں شامل ہو جاتی ہے!

عید کی شاپنگ.... انھی دنوں میں کر لیجیے


🌙 رمضان کے دن بہت قیمتی ہیں خاص طور پر آخری طاق راتیں..... ان دنوں میں بازاروں میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے.... *شعبان میں ہی تیاری کیجئے

🍁 اور یہ بھی سچ ہے کہ آج بھی ایسی سمجھ بوجھ والے لوگ موجود ہیں جو دن رات بچوں کے ساتھ صرف عبادت میں گزارتے ہیں ۔

👆 اپنا جائزہ لیجیے!
#شعبان_میں_کرنےوالےکام #رمضان_المبارک


┄┅════🍂﷽🍂════┅┄


🌙شعبـــــان کے روزوں کی فضیــــــلت

✒️سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان سے زیادہ اور کسی مہینہ میں روزے نہیں رکھتے تھے، شعبان کے پورے دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ سے رہتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ عمل وہی اختیار کرو جس کی تم میں طاقت ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ ( ثواب دینے سے ) نہیں تھکتا۔ تم خود ہی اکتا جاؤ گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز کو سب سے زیادہ پسند فرماتے جس پر ہمیشگی اختیار کی جائے خواہ کم ہی کیوں نہ ہو۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نماز شروع کرتے تو اسے ہمیشہ پڑھتے تھے۔

📚(صحیح البخاری : 1970)

#شعبان_میں_کرنےوالےکام #رمضان_المبارک

┄┄┅✵✰✿🍂✿✰✵┅┄┄


•••💝 بھولی بسری سنتیں : (26) 💝•••

🔅 مرغ اور گدھے کی آواز سنتے وقت ذکر

🍁 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جب مرغ کی بانگ سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کیا کرو(یعنی کہو: اللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُك مِنْ فَضْلِكَ) کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکھا ہے

اور جب گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو(کہو: اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم) کیونکہ اس نے شیطـان کو دیکھا ہے.

📓【صحیح بخاری : 3303】

🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹
📎Join us on Telegram

☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH
#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈


•••💝 بھولی بسری سنتیں : (25) 💝•••

🔅 رات کو اٹھ کر مسواک کرنا


🍁 رســول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو اٹھتے تو اپنے منـہ کو مسواک سے صــاف کرتے۔

📓【صحیح بخاری : 245】

🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹
📎Join us on Telegram

☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH
#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈


┄┄┅┅✪❂✵✰﷽☆✵❂✪┅┅┄

📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

🌹 رسول اللّٰه ﷺ کی نصیحتیں

✒️ ایك آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہنے لگا مجھے ایك مكمل ومختصر نصیحت كیجئے۔ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز كے لئے كھڑے ہوا كرو تو الوداعی نماز سمجھ کر پڑھا كرو، اور كوئی ایسی بات نہ كہو جس كی وجہ سے تمہیں كل معذرت كرنی پڑے، اور لوگوں كے پاس جو كچھ ہے اس سے مایوس ہو جاؤ"

📚(السلسلۃ الصـحیحہ : 527 ، صحیح)

┈┉┅❀🍃🍁🍃❀┅┉┈


┄┄┅┅✪❂✵✰﷽☆✵❂✪┅┅┄

📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

🕯️اپنے اعضاء کے شر سے پناہ کی دعا

🤲✨«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي»

💫🤲”اے الله! بے شک میں تیری پناہ لیتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی آنکھ کے شرسے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنے مادہ منویہ کے شر سے۔“


📚 [سنن ابی داؤد 1551 | صحیح]

┈┉┅❀🍃🍁🍃❀┅┉┈


•••💝 بھولی بسری سنتیں : (24) 💝•••

🔅سری نمازوں میں کبھی کبھی کوئی آیت جہراً پڑھنا


🍁 سیّدنا عبد اللہ بن ابی قتادہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبیﷺ ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں ( سے ہر رکعت میں ) سورۃ فاتحہ اور ایک سورت پڑھتے اور کبھی کبھار ہمیں بھی کوئی آیت (اونچی آواز میں) سنا دیتے اور آخری دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ پڑھا کرتے تھے ۔

📓【صحیح مسلم : 1013】

🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹
📎Join us on Telegram

☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH
#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈


•••💝 بھولی بسری سنتیں : (23) 💝•••

🔅ظہر کی پہلی رکعت کے قیام کو لمبا کرنا


🍁 ربیعہ نے کہا : قزعہ نے مجھے حدیث سنائی ، کہا : میں ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ کی خـدمت میں حاضر ہوا ، ان کے پاس ( استفادے کے لیے ) کثرت سے لوگ موجود تھے ۔ جب یہ لوگ ان سے ( رخصت ہو کر ) منتشر ہو گئے تو میں نے عرض کی : میں آپ سے ان چیزوں کے بارے میں سوال نہیں کروں گا جن کے بارے میں لوگ آپ سے سوال کر رہے تھے ۔

🍃 میں نے کہا : میں آپ سے رسول اللہﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا : اس سوال میں تیرے لیے بھلائی نہیں ہے ( کیونکہ تم نماز پڑھانے والے حکمرانوں کے پیچھے ایسی نماز نہیں پڑھ سکو گے ) انہوں نے ان کے سامنے دوبارہ اپنا مسئلہ پیش کیا تو ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ نے کہا :

⭕ ظہر کی نماز کھڑی کی جاتی اور ہم میں سے کوئی بقیع کی طرف جاتا ، اپنی ضرورت پوری کرتا ، پھر اپنے گھر آ کر وضو کرتا ، اس کے بعد واپس مسجد میں آتا تو رســول اللہﷺ ابھی پہلی رکعت میں ہوتے تھے۔


📓【صحیح مسلم : 1021 】

🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹

📎Join us on Telegram

☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH
#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈


┄┄┅┅✪❂✵✰﷽☆✵❂✪┅┅┄

📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

✒️ سيدنا ابو قتادة رضي الله عنه سے روایت ہے، انھوں نے رسول الله صلی الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :

⭕ « سودا کرتے وقت زیادہ قسم اٹھانے سے بچو، اس لیے کہ اس سے سودا تو زیادہ بک جاتا ہے لیکن (یہ طریقہ) برکت کو مٹا دیتا ہے ».

✉ فائدة :
اس میں ہمارے لیے غور وفکر کی دعوت ہے کہ جب سچی قسم کھانا بھی بے برکتی کا باعث ہے تو جو لوگ جھوٹی قسمیں کھا کر لوگوں کو دھوکا دیتے اور اپنا سامان بیچتے ہیں، وہ کتنے بڑے گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں۔ أعاذنا الله منه

📘 [ صحيح مسلم : ٤١٢٦ ]

┄┄┅✵✰✿⭕✿✰✵┅┄┄


┄┄┅┅✪❂✵✰﷽☆✵❂✪┅┅┄

📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

🚫کبوتر بــــازی شیطانی مشغلہ

✒️ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو ایک پرندہ کے پیچھے لگا ہوا تھا، یعنی اسے اڑا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا:'' شیطان ہے، جو شیطان کے پیچھے لگا ہوا ہے '' ۔
وضاحت : اڑانے والا اس لئے شیطان ہے کہ وہ اللہ تعالی سے غافل اور بے پرواہ ہے، اور پرندہ اس لئے شیطان ہے کہ وہ اڑانے والے کی غفلت کا سبب بناہے۔

📚(سنن ابنِ ماجہ : 3764 ، صحیح)

┄┄┅✵✰✿🚫✿✰✵┅┄┄


•••💝 بھولی بسری سنتیں : (21) 💝•••

🔅 مسکراتے چہرے کیساتھ ملنا


🍁 ســــیّدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : نیکی میں کسی چیز کو حـقیر نہ سمجھو ، چاہے یہی ہو کہ تم اپنے ( مسلمان ) بھائی کو کھلتے ہوئے چہرے سے مـلو ۔

📓【صحیح مسلم : 6690】

🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹
📎Join us on Telegram

☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH
#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈


•••💝 بھولی بسری سنتیں : (20) 💝•••

🔅 بلند جگہ کی طرف چڑھنے پر تکبیر پڑھنا اور اترتے وقت تسبیح کہنا


🍁 سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما بیان کرتے ہیں کہ جب ہم ( کسی بلندی پر ) چڑھتے، تو *«الله اكبر»* کہتے اور جب ( کسی نشیب میں ) اترتے تو *«سبحان الله»* کہتے تھے۔

📓【صحیح بخاری : 2993 】

🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹
📎Join us on Telegram

☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH
#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈


•••💝 بھولی بسری سنتیں : (19) 💝•••

🔅 فجر کی سنتوں کے بعد دائیں جانب لیٹنا


🍁 ام المومنین ســــیّدہ عاٸشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ جب مـــؤذن صبح کی دوسری اذان دے کر چپ ہوتا تو رســــول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے اور فرض سے پہلے دو رکعت ( سنت فجر ) ہلکی پھلکی ادا کرتے صبح صادق روشن ہو جانے کے بعد پھر داہنی کروٹ پر لیٹ رہتے۔ یہاں تک کہ مؤذن تکبیر کہنے کی اطلاع دینے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا۔

📓【صحیح بخاری : 626 】

🌹 آئیے ان سنتوں کو زندہ کریں🌹
📎Join us on Telegram

☘دعوتِ قرآن و حدیث☘
https://t.me/dawQH
#بھولی_بسری_سنتیں
┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈


┄┄┅┅✪❂✵✰﷽☆✵❂✪┅┅┄

📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴

✒️ ام المؤمنين سيدة ميمونة بنت الحارث الهلالية رضي الله تعالى عنها سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌الله ‌عليه وآله ‌وسلم نے فرمایا :

« میری امت اس وقت تک خیر پر رہے گی، جب تک اس میں ناجائز اولاد کی کثرت نہیں ہوگی، اور جب اس میں ناجائز اولاد کی کثرت ہونے لگے، تو پھر وہ وقت قریب ہوگا جب الله کا عذاب ان سب کو گھیر لے گا ».

📘 [ صحيح الترغيب والترهيب : ٢٤٠٠ ]

┄┄┅✵✰✿🔥✿✰✵┅┄┄
#Boycott_Aurat_March


Репост из: عبد الرحمٰن
⁉️عورت کے بنیادی حقوق کون دے گا؟؟
♾️♾️🌸♾️♾️

عورت حقوق ڈیسائڈ کون کرے گا؟؟
👈🏻انسان خود جو اپنی خواہشات پوری کرنے میں دوسرے کے ساتھ زیادتی کردیں؟؟؟
👈🏻سو کالڈ محروم عورت جو ردعمل کے طور پر کوئی بھی غلط رولز بنا دے؟؟
👈🏻یا سپر پاور ملک اور کلچرز جو پوری دنیا کی اصلاح کے نام پر فساد پھیلا رہے ہیں؟؟

✨الحمدللہ ہم مسلمان ہیں۔ اللہ کو اپنا خالق اور رب مانتے ہیں۔ *تو جو پیدا کرتا ہے اور پرورش کرتا ہے پھر یہ حق بھی اسی کا ہے کہ وہ ہمارے لئے قانون بنائے۔ ہمیں حقوق و فرائض دے۔

👈🏻عورت کے حقوق جب اللہ تعالی ڈیسائڈ کریں گے تو نہ عورت کے ساتھ زیادتی ہوگی، نہ مرد کے ساتھ۔ بلکہ پوری سوسائٹی اور فیملی میں ایک توازن اور بیلینس رہے گا۔

🛑ذرا غور کریں تو آج عورت کیا حق مانگ رہی ہے!!!
وہ رائٹس مانگ رہی ہے جسکی طرف ویسٹرن کلچر نے ہمیں لگا دیا ہے۔

⚡باہر نکل کر کمانے کا حق، پھر یہ حق کہ میری تنخواہ مرد کے برابر ہو۔
⚡مجھے یہ حق دو کہ میں ماڈل ایکٹریس بے پردہ بنوں اور مردوں کو اپنی طرف مائل کروں۔ تاکہ معاشرے میں ریپ بڑھے خاندان ٹوٹیں۔
⚡نکاح سے آزاد کردو، تاکہ مجھے تحفظ دینے والا کوئی نہ رہے۔
⚡باپ، شوہر، بھائی کی سرپرستی سے مجھے آزاد کرو یہ میرے قوام نہ بنیں۔
تاکہ میرا خیال رکھنے والا، تحفظ دینے والا کوئی نہ ہو۔
⚡شوہر کو طلاق دینے کا حق دو تاکہ دن بھر جتنی بار غصہ آئے میں اس حق کو استعمال کروں۔
⚡میریٹل ریپ اور بچہ پیدا کرنے میں چاہوں تو کروں چاہے نہ کروں۔ تاکہ نسلیں ہی نہ بڑھیں اور جب بوڑھی ہو جاوں تو اولڈ ہوم میں دھکے کھاوں۔

عورت کو چاہئے کہ حقوق وہ مانگے جو اللہ نے اسکو دیئے ہیں
🎗️آج جو عورت کے حقوق NGO's، لبرل لوگ مانگ رہے ہیں۔ وہ تو اللہ نے چودہ سو سال پہلے ہی عورت کو دے دیئے تھے۔
اور وہ آج کی طرح صرف کاغذ پر لکھے نہیں رہے بلکہ عورت نے ان سے فائدہ اٹھایا عملا انجوائے کیا۔ نبی صہ اور خلفاء نے وہ Implement کیئے

🌸جو معاشی empowerment آج عورت مانگ رہی ہے وہ تو اللہ نے دی ہوئی ہے کہ عورت کو گھر بٹھا کر کھلاو، تحفظ دو۔
🌸مرد کو قوام بنایا تاکہ عورت کو تحفظ،نان نفقہ ملے۔
🌸عورت پر وہ ذمہ داری ڈالی جو وہ اٹھا سکتی ہے۔ وہ نہیں ڈالی جو اسکی روح، جسم اور جذبات پر بوجھ ہے۔

🌼🍃🌼🍃🌼🍃🌼
#Boycott_Aurat_March



Показано 20 последних публикаций.

303

подписчиков
Статистика канала